خود کو نیب کے اعلیٰ حکام ظاہر کرکے دھوکہ دینے والوں سے عوام ہوشیار

اسلام آباد ( آن لائن )خود کو نیب کے اعلٰی حکام ظاہر کرکے دھوکہ دینے والوں سے عوام ہوشیار رہیں۔نیب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعض جعلساز عناصر کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ خود کو نیب کے اعلٰی حکام ظاہر کرکے مختلف سرکاری افسران اور افراد کو بلیکمیل کررہے ہیں اورٹیلی فون، واٹس ایپ کال وپیغامات اور دیگرہتھکنڈوں سے ان پر دباو¿ ڈال کرغیر قانونی رعایت حاصل کرنے اور ان سے رقم بٹورنے میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں کچھ ملزمان کو فوری طور پر گرفتا کیا گیا ہے اور دیگر کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں