گنڈاپور باہر آکر ڈائیلاگ مارتے ہیں اندر وزیراعظم کے پاﺅں پڑتے ہیں، فیصل کریم
اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن دو اپریل کو ہونے جا رہے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت مخصوص نشستوں کی حلف برداری سے گریز کر کے راہ فرار اختیار کررہی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں عدالت سے رجوع کررہی ہیں، یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ کہیں سینیٹ نشستیں اپوزیشن کو نہ ملیں،حلف لینے کی صورت میں حکومتی اتحاد کو کے پی کے سے سینٹ کی چھ نشستیں ملیں گی ،سینٹ الیکشن میں حکومتی اتحا د کامیاب ہوگا، وزیر اعلی کے پی کے باہر آتے ہی تو ڈائیلاگ مارتے ہیں اندر جاتے ہیں تو وزیراعظم کے پاﺅں پڑتے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلے حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد سینٹ کے ضمنی انتخابات ہوئے،دو اپریل کو سینٹ کے انتخابات ہونے جارہے ہیں ،پھر چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہوگا جس کے بعد ضمنی انتخابات ہونگے۔


