سات سے پندرہ کلو واٹ تک کے سولر پیلز سسٹم کی قیمتوں میں دو لاکھ روپے تک کی کمی
اسلام آ باد (انتخاب نیوز)ملک کے بیشتر شہروں میں غیرمتوقع پر سولر پینلز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں 7 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں دو لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے بعد نئی قیمت 825,000 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت اب روپے 1.125 ملین روپے ہوگئی ہے۔ دو لاکھ روپے کمی کے بعد 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت اب 14 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی دو لاکھ روپے کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1.60ملین تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مہینے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس میں 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 920,000 روپے سے زیادہ تھی، 10 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے تھی، 12 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 1.6 ملین روپے تھی۔


