اسلام آباد میں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاﺅسنگ سوسائٹوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاﺅن، مارگلہ ٹاﺅن اور راول ٹاﺅن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 8 کنال تک کے فارم ہاﺅس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک فارم ہاﺅسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراﺅنڈ فلور میں پر اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ بیسمنٹ میں پر اسکوائر فٹ 22 روپے، رہائشی اپارٹمنٹ پر اسکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں پراسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پراسکوائر یارڈ 180 روپے جبکہ مارکیز اور میرج ہالز میں پر اسکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں