سائبریا کے مہمان پرندوں کی آمد، لورالائی میں شکاریوں نے ڈیرے ڈال دیے
لورالائی(یواین اے)دیگر صوبوں خیبر پختونخوا،پنجاب سے آئے ہوئے درجنوں شکاریوں نے لورالائی کے مختلف علاقوں میختر،مڑہ تنگی وغیرہ میں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور سائبریا سے آنے والی کونج اور دیگر پرندوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں روانہ کی بنیاد پر فائرنگ اور جالوں کے زریعے درجنوں نایاب پرندے کونج وغیرہ کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں شکاری ضلعی انتظامیہ اور علاقہ کے معتبرین کی آشیر آباد سے نایاب پرندوں کی نسل کشی کرنے پر مصروف عمل ہیں اسی طرح شکاریوں کے علاوہ علاقہ کے اہم افیسران خود بھی اور اپنے دوستوں عزیز اقارب کو بھی شکار کرواتے ہیں جو ایک گھناونا جرم اور پرندوں کی نسل کشی ہے ہر بار محکمہ جنگل وجنگلی حیات اور ضلعی انتظانیہ کی جانب سے صرف کاغذی حد تک شکارپر پابندی لگائی جاتی ہے اور اس پابندی کی خلاف روزی بھی محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کی سر پرستی میں کی جاتی ہے جبکہ اعلی سرکاری آفیسران بھی دھڑلے سے شکار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اورماحول کو قدرتی حسن سے مالا مال کرنے کے لئیے جنگلات اور جنگلی حیات کو بچانے کے لئیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔


