فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے، کسی کے باپ کا ملک نہیں ہم مرضی سے جلسے کریںگے ، اسد قیصر
فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے، کسی کے باپ کا ملک نہیں ہم مرضی سے جلسے کریںگے ، اسد قیصر
اسلام آباد(انتخاب نیوز)یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، آج عملاً آئین معطل ہو چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا، اب پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جلسے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سوچتا ہے مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا وہ بھول میں ہے، جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہم مرضی سے جلسے کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کی رٹ لگا رکھی ہے، اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنائیں، کمیشن بنائیں تو پتہ چل جائے گا 9 مئی کے پیچھے محسن نقوی ہے یا کوئی اور۔اسد قیصر کا کہنا تھاکہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن اس حد تک نہ لے جاو¿ کہ حالات کنٹرول میں نہ رہیں، یاد رکھیں جب تک مینڈیٹ واپس نہ ملا چین سے نہیں بیٹھنے دینگے۔چیف جسٹس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپ سے امید تھی کہ آپ نے کہا آئین پر چلوں گا لیکن آپ آئین پر نہیں چل سکے، قاضی فائزعیسیٰ مہربانی کریں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔


