حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سیکورٹی فراہم کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سیکورٹی فراہم کردی۔ حریم شاہ کو بعض افراد کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی، ٹک ٹاکرکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جاننے والے چند افراد واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مجھے ہراساں کیا اورمیرے خلاف مہم چلائی، ملزمان میرے دوستوں کے گھروں میں داخل ہوگئے،مجھے پریشان کرنے والے سمجھے کہ یہ پاکستان ہے اور ان کی بدمعاشی یہاں بھی چلے گی،ان کا بنیادی مقصد مجھے ڈرانا اور ذہنی طور پر پریشان کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں