2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس ملنے پر جنوبی وزیرستان میں پولیس اہلکاروں کی ہڑتال ختم
پشاور (انتخاب نیوز) جنوبی وزیرستان کے7 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کے ہاتھوں پکڑی دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس ملنے پر ہڑتال ختم کردی۔ ایف سی نے دو روز قبل یہ گاڑیاں پکڑ کر کسٹم کے حوالے کی تھیں جس پر 7 تھانوں کی پولیس نے ہڑتال کردی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تقریباً 1200 پولیس اہلکاروں نے ہڑتال کی، اس دوران نہ تو کسی مقدمے کا اندراج کیا گیا، نہ ہی روزنامچے میں کوئی انٹری کی گئی۔ پولیس حکام نے بتایاکہ تمام 7 تھانوں میں آج معمول کے مطابق کام جاری ہے۔
Load/Hide Comments


