وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مریم نواز کے فلاحی اقدامات احسن ہیں،محمد اورنگزیب
لاہور(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ، اس موقع پر محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مریم نواز شریف نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، دوران ملاقات ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بحث کی گئی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کیلئے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے، مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے، ان کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں، صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔


