عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری، 4اپریل کو عدالیت پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو انہیں 4 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست منظور کی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load/Hide Comments


