دو ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم، میرٹ پر تعلیمی افسران لگائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جاررہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں دو ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیدی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، اس کے باوجود اگر اساتذہ غیر حاضر پائے گئے تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں