قومی بچت سکیموں کے منافع میں اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیاجس کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے جبکہ پنشنرز بینیفٹس اکاو¿نٹ پر شرح منافع 24 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15.60 فیصد ہوگئی ہے اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاو¿نٹس پر بھی شرح منافع 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 20 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15.80 فیصد کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں 76 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 19 فیصد ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں