صحبت پور پولیس تھانہ میر محمد شہید چیک پوسٹ پر حملہ ،چیک پوسٹ انچارج زخمی ہوگیا

صحبت پور(یو این اے )صحبت پور پولیس تھانہ میر محمد شہید چیک پوسٹ پر حملہ ۔چیک پوسٹ انچارج نواز بنگلزئی سول ہسپتال سے سکھر سندھ منتقل ۔پولیس کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم روانہ ۔پولیس کے مطابق صحبت پور کے پاس تھانہ شہید میر محمد کھوسہ کی پولیس چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں چوکی انچارج محمد نواز بنگلزئی شدید زخمی ہو گئے سول ہسپتال میں امدادی علاج معالجے کے سکھر سندھ میں منتقل کیا گیا ۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں روانہ ہو گئی تھی آخری اطلاع تک گرفتاری نہیں ہو سکی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں