بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری منظور

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کو منظور کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جن ملازمین کی سروس 4سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز بھی دی گئی، علاوہ ازیں بورڈ نے تنظیم نو اور نجکاری کیلئے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری بھی دے دی، واضح رہے کہ پی آئی اے بورڈ اکتوبر 2023سے غیر فعال تھا اور وفاقی کابینہ نے نئے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری چند دن قبل دی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں