سانحہ نو مئی مقدمات میں پیشرفت، یاسمین راشدودیگر کیخلاف چالان پیش
لاہور(انتخاب نیوز)شیر پاو¿ پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت سانحہ 9 مئی کے 6 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پراسیکیوشن نے چالان عدالت میں پیش کردیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے مسلم لیگ(ن)ہاو¿س پر حملے اور شیر پا و¿پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت 6 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments


