غیر قانونی اسلحہ رکھنا جرم ہے، شہری ایسے عمل سے خود کو دور رکھیں بصورت دیگر کارروائی ہو گی، پنجگور پولیس
پنجگور(انتخاب نیوز) پنجگور پولیس کی غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے والوں کو وارننگ شہری کسی بھی غیر قانونی عمل سے خود کو دور رکھیں بصورت دیگر انکو قانون کا سامنا رہے گا تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس کے سربراہ ایس ایس پی سید فاضل شاہ بخاری نے اپنے ایک حکم نامے میں مسلح افراد کو وارن کیا ہے کہ وہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے سے گریز کریں جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تواسکے خلاف قانون حرکت میں آئے گی پولیس کے حکم نامے میں مذید کہاگیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ لیکر چلنے پر مکمل پابندی ہے اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں ہو گی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے مرتکب افراد کے خلاف قانون خود راستہ بنائے گا دریں اثنا اہلیان پنجگور نے ایس پی کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے اسلحہ رکھنے کا استحقاق صرف ریاست کو ہے اگر کوئی غیر قانونی اسلح لیکر چلے گا تو اسکا یہ عمل ریاست کو چیلنج کرنے کے برابر ہوگا ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کو لگام ڈالنے کے لیے قانون میں دئیے گئے اختیارات کو استعمال کرکے عوام میں احساس تحفظ کا ماحول پیدا کریں تاکہ ہر شہری یہ محسوس کرے کہ وہ ہر طرح سے محفوظ ہے۔


