آج حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی: دفتر خارجہ
اسلام آباد: (انتخاب نیوز) دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بشام کے قریب حملے میں 5 چینی اور ایک پاکستانی شہری نشانہ بنے، حکومت پاکستان اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے۔
ہم ایسی تمام قوتوں کے خلاف پورے عزم کے ساتھ کارروائی کر کے انہیں شکست دیں گے، پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حملے میں مارنے جانے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں چینی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments


