پی ٹی آئی کو ختم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، عمران خان
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 9مئی کو جواز بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں،جنہوں نے فوٹیج چوری کی وہی 9مئی کے ذمہ دار ہیں ، ڈونلڈ لو رجیم چینج کوتسلیم کرلیتا تو دباو¿ جو بائیڈن حکومت پر آتا، اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں سائفر کی پیرافریز کاپی دی گئی تھی،امریکی سفیر مجھے ملنے جیل نہیں آئے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے ڈونلڈ لو رجیم چینج کوتسلیم کرلیتا تو دباو¿ جو بائیڈن حکومت پر آتا اوراس کی حکومت ہل جاتی۔ عمران خان نے کہا کہ اسد مجید نے آفیشل میٹنگ پر سائفر بھیجا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں اسد مجید نےدھمکی کا بتایا تھا انہوں نے دعوی کیا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں سائفر کی پیرافریز کاپی دی گئی تھی، زیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، وزیراعظم آفس کے کچھ سیکیورٹی پروٹوکولز ہوتے ہیں۔امریکی سفیر کی جیل میں ملاقات سے متعلق سوال پر عمران خان نے بتایا کہ امریکی سفیر مجھے ملنے جیل نہیں آئے، اگر امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانہ کے کردار پربات کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں، جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کی ہیں وہی 9 مئی کے ذمہ داران ہیں۔ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اور چیف جسٹس پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو بھی سنیں، بجرم کی معلومات چھپانا بھی جرم ہے، 9 مئی کی بنیاد پر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے جیسے اسرائیل دہشت گردی کرکے فلسطین پر الزام لگا دیتا ہے، ایسے ہی 9 مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا ہے۔


