تحریک انصاف جلسہ کیس ، ہائی کورٹ نے اجازت دینے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عامر فاروق نے وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتظامیہ کو اہم ہدایات جاری کیں،دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں ، کوئی غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں جو سٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، کل جو واقعہ ہوا ہے وہ تو ڈی سی کے جلسہ کی اجازت نہ دینے پر ہوا ہے، ہم ہر قسم کی شرائط کی پابندی کے لئے تیار ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز حلمے کا ایک افسوسناک واقعہ بھی ہوا ہے، جس پر عدالت نے کہا زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی رہتی ہے، ہم نے اسی طرح مشتبہ افراد کا خاتمہ کرنا ہے۔سرکاری وکیل نے مزید عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ہدایات لینے کا وقت دے دیں، اس بابت چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی رضا مندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے، عدالت نے بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی تھی، ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب آج طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں