پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، معائینے کیلئے پمز ہسپتال منتقل

راولپنڈی(انتخاب نیوز)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت بگڑ گئی، طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد پولیس انہیں پمز ہسپتال میں چیک اپ کیلئے لے گئی، ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور سی ٹی سکین اورایم آر آئی کر لیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم ہیں، پرویز الہی کو بیٹھنے میں دشواری آ رہی ہے۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پیش کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گرگئے تھے، جس کے سبب انہیں معمولی فریکچر ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں