ڈیٹا چوری کا معاملہ، نادرا کے 8 سے زائد افسران معطل، چارج شیٹ دیدی گئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔ ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں