جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کیس، عمران خان کی ضمانت میں 4اپریل تک توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ، تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کی ان تین مقدمات کی عبوری ضمانت میں 4اپریل تک کی توسیع کر دی گئی، تفصیلات ک مطابق عمران خان کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے عدالت نے دلائل طلب کر لیے، جونیئر وکلا کی ٹیم نے استدعا کی کہ سینیئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔دریں اثنا عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں