کوئٹہ، سٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ کے علاقے سٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی اور گردونواح میں دن کے 11بجے سے بجلی غائب ہو گئی جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئی،رہائشیوںنے مطالبہ کیا کہ جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کیسکو ترجمان نے اس بارے کہا کہ بارش کے باعث فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے، جلد بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں