ریٹائر جج کی سربراہی میں حکومتی انکوائری کمیشن مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کا حکومتی اعلان مسترد کر دیا۔ کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں عدلیہ کے حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ ججز کا خط وفاقی حکومت کی ایجنسیوں کےخلاف ایک فردِ جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں