اسکردو ، برفانی تودے تلے دبے 4کوہ پیماﺅں کی لاشیں نکال لی گئی ،مزید 6کی تلاش جاری
اسکردو (نیوز ڈیسک) دنیا کی 12 ویں بلندترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے دب کر لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماو¿ں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے ایک اور کوہ پیما کی لاش مل گئی جس کے بعد اب تک 4 کوہ پیماو¿ں کی لاشیں نکال جاچکی ہیں، دیگر 6 لاپتہ کوہ پیماو¿ں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں معروف نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت تقریباً 10 کوہ پیما کے لاپتا ہو گئے تھے۔الپائن کلب آف پاکستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماو¿ں کے ایک گروپ پر گرا، حادثے کے بعد سے تمام کوہ پیماو¿ں سے رابطہ نہیں ہوسکا، متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل ہیں جن کی قیادت دنیا کے معروف کوہ پیما نمس دائی کر رہے تھے۔


