قادیانی شہری کا ضمانت کیس، سپریم کورٹ نے علماءسے تحریری رائے طلب کرلی

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے قادیانی شہری کی ضمانت کے کیس میں علما سے 2ہفتے میں تحریری رائے طلب کرلی۔سپریم کورٹ میں مبارک احمد ضمانت فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام درخواست گزار علما سے 2ہفتے میں تحریری رائے طلب کر لی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر عدالت سے فیصلے میں غلطی ہوئی ہے تو اصلاح کریں گے۔ ڈنڈے اٹھا کر فساد کرنے سے بہتر ہے مناسب طریقہ اختیار کیا جائے۔ شرعی معاملہ ہے غور و فکر کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ علما سے قانونی رائے نہیں لیں گے۔ شریعت میں علما کا علم ہم سے زیادہ ہے اس پر رہنمائی لیں گے۔ اسلام میں مسلمان کی تعریف کیا ہے؟عدالت کا کہنا تھا کہ علما اپنی رائے عدالتی فیصلے میں میں اٹھائے گئے نکات تک محدود رکھیں۔ مقررہ وقت کے بعد آنے والی آرا کو شمار نہیں کیا جائے گا۔ سول مقدمات میں متعلقہ افراد کو فریق بنایا جا سکتا ہے۔ فوجداری مقدمات میں فریق صرف مدعی، ملزم اور حکومت کو بنا سکتے ہیں۔ فریق بنائے بغیر بھی تمام علما کی رائے کو سنا جائے گا۔ مزید سماعت علما کی رائے جاننے کے بعد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں