روسی سفیر سے ملاقات، پاکستان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی روس کے سفیر البرٹ پی خوریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا، شہباز شریف کہا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے، علاوہ ازیں شہباز شریف نے ولادیمیر پوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ روسی سفیر نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے جلد بلانے پر زور دیا، وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں