قومی اسمبلی سنیاتحاد کو نسل سے قائد حزب اختلاف کاتقرر ، اسپیکر نے قانونی رائے مانگ لی

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے قائد حزب اختلاف کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قانونی رائے مانگ لی،اسپیکر نے قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سے رائے مانگی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل سے قائد حزب اختلاف کے تقرر پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے رائے طلب کی ہے ،۔پوچھا گیا کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا لیکن آزاد امیداروں کی شمولیت کے بعد ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران اپوزیشن لیڈر کا تقرر چاہتے ہیں اس صورتحال پر آئین کیا کہتا ہے رائے دی جائے ذرائع کے مطابق قانونی رائے آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف کی تقرری پر فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں