پاکستان بھر میں لاکھوں مسلمان آج شب اعتکاف میں بیٹھ گئے
کوئٹہ (ا تخاب یوز)عتکاف کو سنت عبادت تصور کیا جاتا ہے۔ یہ سال بھر میں کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران خصوصاً آخری عشرے میں تمام وقت عبادت میں گزارنے کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کی عالم اسلام میں قدیم روایت ہے۔ پاکستان میں بھی مسمان خشوع و خضوع کے ساتھ اس سنت کو اختیار کرتے ہیں۔ اعتکاف ایک دن کا بھی ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ کسی بھی مدت کے لئے۔ اسے مجبوری کی حالتت میں کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے۔ اعتکاف کرنے والوں کو مسجد میں عبادت کے لئے کسی بھی حصہ میں جا سکتے ہیں تاہم ان کے آرام کے دوران پرائیویسی کے لئے مساجد میں الگ گوشوں میں اعتکاف کرنے والوں کے لئے عارضی پردہ کا اہتمام کیا جاتا ہے
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاکھوں فرزندان توحید آج اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے
Load/Hide Comments


