ایل پی جی 6 روپے 44 پیسے فی کلو سستی کردی گئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا۔ ایل پی جی 6 روپے 44 پیسے فی کلو سستی ہوگئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 250 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر۔ 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 76 روپے 9 پیسے سستا، اپریل کیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2954 روپے 3 پیسے مقرر کردی گئی۔
Load/Hide Comments


