صوبائی حکومت کی نااہلی سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، پی ایس ایف

کوئٹہ (پ ر) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کی مادر علمی جامعہ بلوچستان میں اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا کہ قوم کے معماروں کی تربیت کرنیوالوں کے مطالبات کی منظوری اور صوبے کی سب سے بڑی درسگاہ کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے فوری ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ میں تدریسی عمل کی بحالی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہمارے اساتذہ کئی مہنیوں سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، اساتذہ کو اپنے مطالبات کے حق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کرنا صوبائی حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیاں اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کی اساتذہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، ہمارے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے ساتھ تعلیم دشمنی پر مبنی رویہ ترک کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کے مسائل فوری حل کریں، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اساتذہ کی حق تلفی پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور قطعی کسی کو بھی اساتذہ کی حق تلفی وتذلیل کی اجازت نہیں دے گی۔ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن تعلیمی اداروں کی بقا و دفاع کیلئے ہر فورم پر اساتذہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے تعلیم دشمن عمل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے مطالبات کی منظوری تک پشتون ایس ایف ان کے احتجاجی تحریک کی حمایت کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں