احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی قابل مذمت ہے،نفیسہ شاہ
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ قوم پوچھ رہی ہے کہ کس ایجنڈا کے تحت عالمی دہشت گرد کو رہا کیا گیا، احسان اللہ احسان کے فرار میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سہولت کار ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ احسان اللہ احسان کی دھمکی سے نہیں ڈرتے، پاکستان کے عوام بلاول بھٹو کی محافظ ہے۔ انہوں نے الزا م عائد کیا کہ معلوم ہے عمران خان اور دہشت گرد آپس میں بھائی ہیں۔
Load/Hide Comments


