ججز کو ’اینتھریکس‘ کی آمیزش والے لفافے بھیجنے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اپریل کو موصول ڈاک کو آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8 لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو وصول کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز تقسیم کرائے، لفافے کھولے گئے جن میں سفید پاﺅڈر کی آمیزش پائی گئی۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کو بھیجے گئے خطوط میں پاﺅڈر تھا، خطوط کے متن میں ’اینتھریکس‘ لکھا تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری سینیٹائزر استعمال کیا، منہ ہاتھ دھویا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق خط بھیجنے والے کا نام ریشم درج ہے، پتا نہیں لکھا گیا۔
Load/Hide Comments


