ترجمان پی آئی اے نے ٹورنٹو میں ایئر ہوسٹس کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی

کراچی(آئی این پی)ٹورنٹو ایئر پورٹ پرایئر ہوسٹس کی حراست کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے 2 گراونڈ سٹاف کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فائزہ اور جاوید کا نہ معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ پوچھ گچھ ہوئی، جاوید نام کا کوئی اسٹاف پی آئی اے کینیڈا میں کام نہیں کرتا،خبر بے بنیاد ہے اور واقعات میں صداقت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں