صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی حالات و آپریشنز پر آگاہی فراہم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے آصف زرداری کو پاکستان کے صدر اورمسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، آرمی چیف نے صدر مملکت کو انتہا پسندی کے خلاف فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا علاوہ ازیں آرمی چیف نے ملاقات میں روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔ صدر مملکت نے ملاقات میں کہا کہ ریاستی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل ہی ہیں۔
Load/Hide Comments


