نائیجیریا میں مسجد پر مسلح افراد کا حملہ، ایک ہلاک، متعدد شہری اغوا

ابوجا(آئی این پی)نائیجیریا کے صوبے’ زمفارا ‘میں مسجد پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور متعدد شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ زمفارا کے دارالحکومت گاساو کی مسجد میں جماعت پر حملہ کر دیا ،حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔صوبہ زامفاراکے پولیس ترجمان محمد شیخو نے حملے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں