حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب کرلیے گئے

لاہور (انتخاب نیوز) حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔ امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے صدر انتخابی کمیشن نے رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمٰن شامل تھے۔ نئے امیر جماعت اسلامی کی مدت 2024 تا اپریل 2029 تک ہو گی، امیر جماعت اسلامی کا ہر پانچ سال بعد انتخاب دستوی تقاضا ہے۔ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا جن میں 6 ہزار خواتین بھی شامل تھیں۔ صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم نے نتائج کا اعلان کیا۔جماعت اسلامی کے نئے امیر کےلئے 82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔موجودہ امیر سراج الحق اپنی دوسری مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی تھے، اس کے بعد میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد، سید منور حسن اور سراج الحق جماعت کے امیر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں