خضدار میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گرفتار، 15 پیکٹ چرس برآمد
َخضدار (بیورو رپورٹ) خضدارلیویز کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار، 15 پیکٹ چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پرایس ایچ او لیویز تھانہ نال گریشہ اسلام ساجدی کی زیرنگرانی میں اشرف لیویز چیک پوسٹ کودہ انچارج فیض اللہ دفعدار ناصر احمد دفعدار علی محمد لیویز سپاہی ودیگر لیویز کے جوان و دیگر اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی لیویز فورس کے مطابق بیسیمہ سے آنے والے کار BFV 821 کی خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ لیویز نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر سبحان علی ولد شوکت علی سکنہ کچلاک کوئٹہ کو گرفتار کر لیالیویز نے ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


