میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا، اب عدالتی اصلاحات پر عمل کریں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا، اب عدالتی اصلاحات پرعمل کریں گے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر نوڈیرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے آئین اور قانون میں جو ترامیم کرنا پڑیں وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے، اب پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہونا چاہیے کہ عدالتی اصلاحات پر عمل کریں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی، پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان میں عوامی معاشی معاہدے پر عمل کرے گی۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کوکہا ہے کہ اگلا بجٹ آنے سے پہلے صوبے بھرکا دورہ کریں اورکھلی کچہریاں رکھیں، رمضان کے بعد گڑھی خدا بخش میں جلسہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں