افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس چلے جائیں، ڈی سی چمن

چمن (یو این اے )ڈی سی چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی سربراہی میں ڈی آئی سی سی فیز II افغان مہاجرین کے انخلا اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے ڈی سی آفس چمن میں اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی آءسی سی کے ممبرز لا انفورسمنٹ ایجنسیز انٹیلیجنس ایجنسیوں آئی بی اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں پولیو، چمن پرلت ، پاسپورٹ اور دیگر ضروری مسائل اور خاص کر افغان مہاجرین جن کے پاس باقاعدہ کوئی کاغذات نہ ہو یا پی او آر کارڈ ہولڈرز ہو یا اے سی سی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز ہو کے انخلا کے حوالے سے تفصیلی فیصلے کیے گئے ڈی آئی سی سی اجلاس گورنمنٹ آف بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں منعقد کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس نے کہا کہ وہ افغان مہاجرین جن کی پاکستان میں رہنے کیلئے باقاعدہ کوئی عذر کاغذات یا دستاویزی ثبوت وغیرہ نہ ہو کو اطلاع دی گئی کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام افغان مہاجرین واپس اپنے آبائی ملک افغانستان چلے جائیں اور وہاں جاکر اپنے ملک کی آبادکاری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں افغان مہاجرین کی انخلا کے حوالےسے جو ہدایات اور احکامات جاری کیے گئے ہیں اس کے حوالے سے ہم پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کو باعزت اور باوقار طریقے سے چلے جائیں اس سلسلے میں ہم انکی ہر طرح سے بھرپور معاونت و سرپرستی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں