فلسطینی بچوں کو پانی نہیں ملتا اور اسرائیلیوں کیلئے اسلحے کی فراہمی ہو رہی،طاہر اشرفی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزگرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاو¿ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ اس وقت ملک بھرمیں یوم فلسطین منایا جارہا ہے، فلسطین ایک خود مختار ریاست ہے جس کا دارالخلافہ القدس ہے۔طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ آج عالم اسلام کے ساتھ پاکستان میں بھی خطبات جمعہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی تمام علماء، خطباءاور مشائخ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے جمعہ کے خطبات میں خصوصی دعائیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو پانی بھی نہیں دیا جارہا جبکہ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عید پر صاحب ثروت خفیہ طریقے سے مستحقین کی مدد کریں، ہماری عید اس دن ہوگی جس دن کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگا،فلسطین ہمارے دل کے اندر اور ہماری روح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم ختم ہونا چاہیے، فلسطین ایک خود مختار ریاست اور اس کا دارالخلافہ القدس ہے، خدا کرے کہ اگلہ جمعہ ہم سب مسجد اقصیٰ میں ادا کریں، او آئی سی کو فوری طور پر کوئی ایسا موقف اپنانا چاہیے جس سے اس مسئلے کے حل کی طرف ہم آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ عید کے بعد بھی پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امدادی سامان فلسطینیوں بھائیوں کیلئے بھیجا جائے گا۔


