امریکا سنبھل گیا، یورپ کی معاشی مشکلات میں اضافہ
بیجنگ(این این آئی)چین اور تیزی سے ابھرتی ہوئی چند ایشیائی اور دیگر معیشتوں کے ہاتھوں یورپ کی بیشتر معیشتوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امریکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور بے روزگاری کی شرح بھی کم ہوتی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کا مینوفیکچرنگ سیکٹر چین کے ہاتھوں پریشان ہے کیونکہ چین کا مینوفیکچرنگ سیکٹر بحالی کے مرحلے میں دن رات کام کر رہا ہے اور اِس کے نتیجے میں مصنوعات کا سیلاب سا آگیا ہے۔چین اپنی برآمدات میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اشیا کی قیمتِ فروخت نیچے آرہی ہے تاہم چینی قیادت بظاہر اِس کے لیے بھی تیار ہے۔یورپ معیشتوں کی ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ چین کی طرف سے الیکٹرک کاریں، الیکٹرانکس آئٹمز اور دوسری بہت سی اشیا بہت بڑے پیمانے پر برآمد کیے جانے سے ڈمپنگ کا خطرہ سروں پر منڈلارہا ہے۔
Load/Hide Comments


