قلعہ سیف اللہ، پشین اورچمن میں ڈکیتی کے واقعات بڑھ گئے، جے یو آئی کا اظہار تشویش

کوئٹہ (آن لائن) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی پریس ریلیز میں عید کے موقع پر قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن اور دوسرے علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے بلوچستان کے مختلف شہروں میں سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے دن بہ دن بدتر ہوتی جارہی ہے لوگوں کے لئے نماز اور تراویح پڑھنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی مشکل ہوگیاہے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید کے موقع پر پولیس اور لیویز کی گشت بڑھائی جائے اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں پریس ریلیز میں دکی میں مزدوروں کی گمشدگی اور اغوا کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے تحفظ کے لئے پرائیویٹ ملیشیاز اور قبائلی لشکروں کی تشکیل سے معاشرے میں بدنظمی، انارکی اور بندوق کے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کا رجحان بڑھتا ہے جب انتظامیہ اپنے فرائض میں ناکام ہوجاتی ہے تو لامحالہ اپنے مدد آپ کے تحت دفاع کا سوچ پیدا ہوجاتا ہے لیکن اس قسم کا دفاع وہ خیر ہے جس سے ہمیشہ ہی شر برآمد ہوتا ہے لہذا دکی میں کان کنوں کی حفاظت ہو یا چمن اور دوسرے علاقوں میں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں کا سدباب ہو حکومت کو عوام کے جانب سے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ اٹھانے کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے –

اپنا تبصرہ بھیجیں