پاکستان کے دو نئے منصوبے، ورلڈ بینک کی جانب سے 14کروڑ 97لاکھ ڈالرز منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ’ڈیجیٹل اکانومی‘ اور ’سیلاب سے بچاو¿‘ کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرزکی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا،پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچاو¿ کو یقینی بنایا جائے گااس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔


