تاجروں کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، بٹن دبا کر برآمدات نہیں بڑھتی، جام کمال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کراچی میں نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاجروں کی تجاویز پر مکمل غور کیا جائے گا، ملک کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، چیلنجز کا سامنا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، سیاسی عدم استحکام ہر ملک میں ہوتا ہے، صرف ایک بٹن دبانے سے ایکسپورٹ نہیں بڑھےگی، برآمدات کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہے، اوراس کا غیرضروری استعمال بھی ہو رہا ہے، صرف ایک بٹن دبانے سے ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی ۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت میں اتار چڑھاو¿ آتا ہے۔جام کمال نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، حکومت جلد توانائی کے مسائل پر قابو پا لے گی، ہم نے بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں