یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین اور سیدال ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کیلئے انتخاب آج ایوان بالا میں ہوئے، تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا، علاوہ ازیں سینیٹ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ 9ویں چیئرمین سینیٹ اور سیدال ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے، علاوہ ازیں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بھی ایوان بالا پہنچے اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی طفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ ایک نامکمل سینیٹ ہے، سینیٹ ایک ہاو¿س آف فیڈریشن ہے، اس میں ہر صوبے کو نمائندگی کی اجازت ہے، کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، ا?رٹیکل59 کہتا ہے کہ سینیٹ میں 96 ممبران ہونے چاہیے اور ہر صوبے سے 26 سینیٹرز ہونے چاہیے، اور ا?رٹیکل 60 کہتا ہے کہ ا?رٹیکل 59 کے مطابق جب باضابطہ سینیٹ کی تشکیل ہو جاتی ہے تب ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ سینیٹ مکمل نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کا الیکشن اخلاقی اور قانونی طور پر ناجائز ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں