یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اور سیدال ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پریزائیڈنگ افسر اسحق ڈار نے یوسف رضا گیلانی سے حلف لے لیا ، یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ 9 ویں چیئرمین سینیٹ جبکہ سیدال ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، پریزائیڈنگ افسر اسحق ڈار نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے بلامقابلہ چیئرمین اور سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھایابعد ازاں یوسف رضا گیلانی کی حلف برداری کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا، گیلیریز میں بیٹھے مہمانوں نے گھڑی چور کے نعرے لگائے۔حلف برداری کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بننے پر اللہ کا شکرادا کرتا ہوں، سب سے پہلےتمام سینیٹرز کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، تمام اتحادیوں کا بھی شکرگزار ہوں، میں تمام سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ ہوں، چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بڑی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پورے ایوان کا چیئرمین ہوں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔


