جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے تخریب کار کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں