بارشوں کی تباہ کاریاں، پنجگور میں بجلی کا نظام متاثر، سولر پینل ٹوٹ گئے، زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان

پنجگور(انتخاب نیوز) تیز طوفانی ہواو¿ں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے، زمینداروں کے سولرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے جبکہ زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق خداباداں کے علاقے میں بجلی کے کھمبے گرنے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی ۔ تیز ہواو¿ں کی وجہ سے روز مرہ زندگی مفلوج ہو گئی جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ، طوفانی ہوائیں چلنے سے زمینداروں کے سولر سسٹم ناکارہ ہو گئے ۔ علاوہ ازیں بشامگ کے قریب ظفر ولد محمد سلیم نامی زمیندار کے لاکھوں روپے کے سولرز سسٹم طوفانی ہواو¿ں کی نذر ہوگئے ۔علاقے کے زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کے ازالے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ سولز سسٹم کے ناکارہ ہونے سے ان کے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اگر حکومت نے سولرز سسٹم کی بحالی کے لیے اقدامات نہ کئے تو زمینداروں کے لاکھوں روپے کی تیار فصل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں