ساہیوال میں 9سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی قصبے کمیر میں پولیس نے اپنی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق نواحی قصبے کمیر میں گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بچے کو گراو¿نڈ میں کھیلتے ہوئے زبردستی ورغلاکر قریبی اسپتال لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔حالت غیر ہونے پر ملزم بچے کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments


